پاکستان اور آئی ایم ایف  کے درمیان اتفاق: دفاعی بجٹ میں 35ارب اضافہ,حکومتی اخراجات میں 235ارب کمی

10:30 AM, 11 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف  کے درمیان رواں  مالی سال کے بجٹ اہداف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی پر اتفاق ہو گیا۔ رواں مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیوں میں 231 ارب روپے کی کمی کے تخمینے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی، دفاعی بجٹ کے اہداف تبدیل کرلئے گئے ہیں۔ 

پاکستان اور آئی ایم ایف کا رواں  مالی سال کے بجٹ اہداف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی پر اتفاق ہو ا، جس میں یف بی ار کے ڈائریکٹ ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف 4,216 ارب روپے سے بڑھا کر 4,597 ارب کرنا جبکہ سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3ارب425ارب روپے سےکم کرکے 3ارب166 ارب روپے کرنا شامل ہے۔


فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصولیں کا ہدف 571 ارب روپپے سے کم کرکے561 ارب روپے کرنے پر اتفاق ہو جبکہ پٹرولیم ڈیویلپمنٹ  لیوی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 918 ارب سے بڑھا کر923 ارب روپے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 


فریقین مابین رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235ارب روپے کی کمی لانےاور سود کی ادائیگیاں 231 ارب روپے کمی سے 8,371ارب روپے کرنے پر اتفاق ہوا۔ 

رواں مالی سال کا دفاعی بجٹ 35ارب روپے اضافے سے 1,839 ارب روپے کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص فاقی ترقیاتی بجٹ اور سبسڈی کی رقم برقرار رکھنے پر اتفاق ہواہے۔

مزیدخبریں