عمران خان اور مسرت چیمہ چیف جسٹس عمر عطا نہیں بلکہ چیف جسٹس عامر فاروق کے بارے میں بات کر رہے ہیں: حماد اظہر 

09:48 PM, 11 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی آڈیو میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا نہیں بلکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا ذکر ہے۔ 

مبینہ آڈیو کال ریلیز پر  اپنے رد عمل میں حماد اظہر نے کہا کہ یہ جو مبینہ آڈیو ریلیز کی گئی ہے اس میں ذکر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہو رہا ہےسپریم کورٹ کا نہیں۔ یہ دو روز پہلے کی گفتگو ایڈٹ ہے، جب عمران خان ہائی کورٹ میں موجود تھے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ارباب اختیار کو سمجھنا ہو گا کہ ایسی حرکتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ اصل مسئلہ جمہوریت کی بحالی اور آئین کی پاسداری ہے۔ 

مزیدخبریں