اسلام آباد : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلایا گیا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی و سلامتی کی صورتحال پر غور کے لیے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔
وزیر اعظم کی طرف سے طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ اب یہ اجلاس 16 مئی کو ہوگا جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔