سپریم کورٹ کا عمران خان کو رہا کرنے کا فیصلہ ، مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

07:26 PM, 11 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عمران خان کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہنگامی نیوز کانفرنس کریں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیں گے۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

مزیدخبریں