پی ٹی آئی کارکن سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں: چیف جسٹس کی خواہش پر عمران خان کا بیان 

06:25 PM, 11 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عمران خان نے چیف جسٹس کی خواہش پر بیان دیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن جلاؤ گھیراؤ نہ کریں ۔سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ 

چیف جسٹس عمر عطابندیال نے عمران خان کو کہا کہ آپ پرتشدد مظاہروں کی مذمت کریں اور عدالت میں ہی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں اس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی۔ ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں ۔کبھی پرتشدد واقعہ میں شریک نہیں ہوا۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اغوا کیا گیا اس کے بعد نہیں کیا ہوا۔ مجھے کچھ علم نہیں ہے۔ میرا فون مجھ سے لے لیا گیا تھا۔ کارکنوں کو کہتاہوں پر امن احتجاج کریں ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ 

مزیدخبریں