پاک فوج کا اسلام آباد ، لاہور ، راولپنڈی اور میانوالی میں فلیگ مارچ 

پاک فوج کا اسلام آباد ، لاہور ، راولپنڈی اور میانوالی میں فلیگ مارچ 
سورس: file

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد تعینات ہونے والی پاک فوج نے لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی اور میانوالی میں فلیگ مارچ شروع کردیا ہے۔ 

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیگ مارچ کیا۔ 

پاک فوج کا فلیگ مارچ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اسلام آباد بشمول کانسٹیٹیوشنل ایوینیو اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کیا جا رہا ہے ۔فلیگ مارچ کا مقصد شہر کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے

لاہور میں مین بلیوارڈ ، لبرٹی چوک ، جیل روڈ ، کینٹ میں فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ میانوالی میں بھی فوجی اہلکار پولیس کے ساتھ مل کر فلیگ مارچ کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں