واشنگٹن:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ شوہر کی مدد کے لئے میدان میں آگئی ہے۔ میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی انتخابی مہم میں اس کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر ہراسگی کے الزامات کے بعد ان کی بیٹی ایوانکا اور داماد کے منظر عام سے ہٹنے کے بعد سابق صدر کی اہلیہ نے انتخابی مہم میں ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ان کی اہلیہ پہلے سے زیادہ اس مرتبہ انتخابی مہم کے دوران ان کے ساتھ ہوں گی۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہراسگی کے متعدد الزامات سامنے آنے کے بعد ان کے اور اہلیہ کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی افواہیں گردش کررہی تھیں ۔ تاہم اب میلانیا ٹرمپ کابیان سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ شوہر کی مدد کے لئے میدان میں آگئی
05:14 PM, 11 May, 2023