سوشل میڈیاسے دو ہفتوں کی دوری،عائشہ عمر نے بڑا اعلان کردیا

04:34 PM, 11 May, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے دو ہفتوں کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ کیا ہے کہ   دو ہفتوں کے لیے  رابطہ ختم کر رہی  ہوں ۔
اس عرصے  میں  موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کروں گی۔ میں کافی عرصے سے یہ پروگرام بنارہی تھی بالآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔مجھے امید ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجائوں گی۔

مزیدخبریں