اسلام آباد : پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔قائدین میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فؤاد چودھری شامل ہیں ۔
نیو نیوز کے مطابق تینوں رہنماؤں کو گزشتہ رات تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا آج صبح انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف تینوں رہنما احتجاج کو لیڈ کر رہے تھےجس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔