لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار جنرل باجوہ ، جنرل فیض اور ثاقب نثار ہیں۔
رانا مشہود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج جو گند پھیلا اس میں بڑا حصہ 2018 کی اسٹیبلشمنٹ کا ہے ۔ آج عوام پوچھتے ہیں چار سال میں عمران خان نے پاکستان کو کیا دیا ۔۔؟ ثاقب نثار نے کیسے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ؟
انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری ، نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز عدالتوں میں کھڑے ہوسکتے ہیں قانون کا سامنا کرسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں ہوسکتا۔