اسلام آباد: احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سے ملاقات اور اہلیہ بشریٰ بی بی سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نےعمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ بشریٰ بی بی سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہو گی۔