اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں “بی ڈی ایس” ڈاکٹرز کا اجلاس منعقد کیا گیاجس میں ڈاکٹر خورشید نے کہا کہ پی ایم سی کو جو نوٹس ڈینٹل کالجز کومیڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے حوالے سے آیا ہے اس پر تحفظات ہیں،اجلاس میں سینئر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر خورشید نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے مسلئے کا حل باہمی مشاورت کے ساتھ حل کیا جائے۔ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں مرج کرنا ڈینٹل کالجز کی خودمختار شناخت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
اجلاس میں پرائیوٹ ڈینٹل کالجز کے پرنسپل اور ڈین سے مشاورت کے بعد چند نکات پی ایم سی کے سامنے پیش کرینگے تا کہ اس مسئلے کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے اور پاکستان کے ڈاکٹرز پہلے سے بھی بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔