امریکہ جان لے عمران خان اور پاکستانی عوام کسی دھمکی سے نہیں ڈرتی :اسد عمر 

امریکہ جان لے عمران خان اور پاکستانی عوام کسی دھمکی سے نہیں ڈرتی :اسد عمر 

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اور سیکریٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ  پاکستان کی تاریخ میں اتنی معیشت خراب نہیں ہوئی جتنی اب ہے،ہماری معیشت نے پچھلے سالوں میں تیزی سے ترقی کی ،آج حکومت بھارت کے ساتھ دوستی بڑھا رہی ہے ،عمران خان چوروں کے لیے اکیلا ہی کافی ہے ،امریکہ جان لے کہ عمران خان اور پاکستانی عوام کسی دھمکی سے نہیں ڈرتی۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے اسلام آباد میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد پاکستان میں صورتحال خراب ہے ،گزشتہ دور حکومت میں  کسانوں نے اپنی فصل سے ریکارڈ پیداوار  حاصل کرکے پیسہ بنایا ،شوگر مافیا پر عمران خان نے گرفت ڈالی،عمران خان نے ملک کے محنتی کسان کے لیے بہترین اقدامات کئے ،چار سال کے اندر گندم کی قیمتوں میں  900 روپے  فی من اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا دس سال کی برآمدات ایک طرف اور امپورٹڈ حکومت کی برآمدات ایک طرف،عمران خان نے اپنے دہاڑی دار مزدور کو حق دیا ،آج ان کو کشمیر یاد نہیں آیا،عمران خان نے کہا تھا کہ ہم سوچیں گے نہیں ہم بدلہ لیں گے ،ساری دنیا سے ناموس رسالت پر حملے ہوتے رہے کسی میں اتنی جرات نہیں ہوئی کہ ان کا جواب دے ،عمران خان نے کہا کہ ہم لڑیں گے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے  پیچھے  نہیں ہٹیں گے۔

انکا کہنا  تھا  کہ عمران خان نے امریکی اڈے کے مطالبے کو گھاس نہیں ڈالی ،امریکہ سے دھمکیاں آنی شروع ہوئی کہ تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے ،اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو سب کو معاف کر دیا جائے گا ،،تحریک عدم اعتماد میں حرام کا پیسہ لگا کر وفاداریاں تبدیل کروائی گئی ،سیاستدانوں  نے عمران خان کو اکیلا کرنے کی بھرپور کوشش کی  لیکن آج اللہ پر یقین رکھنے والے عمران خان کے ساتھ آج پوری قوم کھڑی ہے، قوم اس بیرونی تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ،یہ قوم کسی کے آگے سر نہیں جھکائے گی ۔