سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر 

09:14 PM, 11 May, 2022

لاہور:سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ،حج درخواستیں مزید دو دن تک یعنی 13 مئی بروز جمعہ تک وصول کی جائینگی ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان سرکا ری حج سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،بینکوں کو تین میں 27 ہزار 3 سو 76 حج درخواستیں اب تک موصول ہو چکی ہیں ۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق حج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ ، پاسپورٹ،  ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ مقرر کی گئی ہے ،عازمین حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے وزارت مذہبی امور نے حج ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا 82 کا اجراء کر دیا ہے ،عازمین حج آفیشل واٹس نمبر 03063332555 پر بذریعہ میسج بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں