اسلام آباد:سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ پاکستان کیا ہے جس میں ان کی نہ صرف سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں وہیں ان کی ملاقات تحریک انصاف کی قیادت سے بھی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل کے خفیہ دورہ پاکستان کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے موجودہ سیاسی تناظر میں گزشتہ ہفتے دورہ پاکستان کیااور مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں ۔
خفیہ دورے کے باعث ملاقاتوں کو ملاقات کرنے والی جماعتوں نے بھی خفیہ رکھا ، زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی قیادت سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
زلمے خلیل زاد لمبے عرصے تک امریکا کی طرف سے افغانستان پر نمائندہ خصوصی کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور امریکی اسٹیبلشمنٹ کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں،زلمے خلیل زاد چار روز قبل پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس جاچکے ہیں ۔