عثمان بزدار استعفیٰ ،سابق گورنر پنجاب نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا 

06:52 PM, 11 May, 2022

 لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کو غیرآئینی قرار دیئے جانے پر اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

  چوہدری سرور نے برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفی آئین کے مطابق تصدیق کے بعد منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا بطور وزیراعلی پنجاب دیا جانے والا استعفیٰ، عمران خان کے احکامات پر منظور کیا گیا تھا، چوہدری سرور نے بتایا کہ  عمران خان نے بطور وزیراعظم استعفی منظورکرنے کے لیے کال کی تھی۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

مزیدخبریں