ایون فیلڈ ریفرنس کیس :نیب کے نئے پراسیکیوٹر نے بھی معذرت کر لی 

ایون فیلڈ ریفرنس کیس :نیب کے نئے پراسیکیوٹر نے بھی معذرت کر لی 

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس کیس کیلئے نیب کے نئے پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی نے بھی معذرت کر لی،نیب پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی نے نیب کی مزید نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،امتیاز صدیقی کا کہنا ہے کہ کل نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گا،  نیب کے دوسرے اسپیشل پراسیکوٹر اظہر صدیق بھی کل دستیاب نہیں ہو گے ۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس  نیب کے نئے پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی نے بھی معذرت کر لی،امتیاز صدیقی کا کہنا ہے کہ کل نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گا،نیب کو مزید پیشی سے معذرت سے آگاہ کردیا ہے نیب کے دوسرے اسپیشل پراسیکوٹر اظہر صدیق بھی کل دستیاب نہیں ہو گے ۔

 اظہر صدیق ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں کل لارجر بینچ کے سامنے پیش ہونا ہے،کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہو سکوں گا،نیب کی جانب سے ابھی کوئی ہدایات بھی موصول نہیں ہوئیں اسلام آباد ہائی کورٹ کل مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کرے گی۔