شہباز حکومت نے نیب زدہ افسر کو نیشنل بنک کا قائم مقام صدر تعینات کر دیا

06:20 PM, 11 May, 2022

اسلا م آباد:شہباز حکومت نے نیب زدہ افسر کو نیشنل بنک کا قائم مقام صدر تعینات کر دیا ، رحمت علی حسنی سینیئر ایگزیکٹو کو صدر نیشنل بنک کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ،نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کی تین ماہ کی توسیع کی مدت آج ختم ہو گئی ہے، صدر نیشنل بینک کا چارچ بینک کے سنئیر ایگزیکٹو رحمت علی حسنی کو دیدیا گیا ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رحمت حسنی کو اضافی چارج دینے کی منظوری دے دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیب زدہ افسر کو نیشنل بنک کا قائم مقام صدر تعینات کر دیا ، رحمت علی حسنی سینیئر ایگزیکٹو کو صدر نیشنل بنک کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ، نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کی تین ماہ کی توسیع کی مدت آج ختم ہو گئی ہے صدر نیشنل بینک کا چارچ بینک کے سنئیر ایگزیکٹو رحمت علی حسنی کو دیدیا گیا۔

واضح رہے  رحمت علی حسنی کیخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہےوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رحمت حسنی کو اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نیشنل بینک کو آگاہ کردیا  ہے، رحمت علی حسنی صدر نیشنل بنک کے امور 12 مئی سے سنبھالیں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت کے دور میں عارف عثمانی کو صدر نیشنل بینک تعینات کیا گیا تھا ،فروری 2022 میں عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک 3 سالہ مدت ختم ہوگئی تھی ۔پی ٹی آئی حکومت نے عارف عثمانی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی تھی ۔توسیع کی مدت ختم ہونے پر صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو سکبدوش کردیا گیاوزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں