منحرف ارکان کے حق میں فیصلہ ،قاسم سوری الیکشن کمیشنر پر برس پڑے 

05:49 PM, 11 May, 2022

اسلام آباد:قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے یہ ثابت ہو چکا کہ الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کا حصہ ہے ۔

قاسم سوری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیم کا حصہ ہیں ،آئین کے آرٹیکل 63 کے ہونے کے باوجود منحرف ارکان کے ریفرنس کو خارج کرنا یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے امپورٹڈ حکومت کا حصہ ہونے میں اب کوئی ابہام نہیں رہا ہے ۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کیخلاف  آئین کے واضح آرٹیکل 63 اے کے تحت ان سب لوٹوں کو نااہل قرار دیناچاہیے تھالیکن افسوس ایسا کچھ نہ ہوا ۔

الیکشن کمیشن کےمسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیم ہونے اور چیف الیکشن کمشنر کا امپورٹڈ حکومت کاحصہ ہونےمیں اب کوئی ابہام نہیں رہا ہے ۔

مزیدخبریں