کورونا وائرس،خطرہ ابھی ٹلا نہیں،محکمہ صحت نے عوام کو خبردار کر دیا 

05:23 PM, 11 May, 2022

 اسلام آباد :قومی ادارہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

 قومی ادارہ صحت سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے بچائو کیلئے پر ہجوم اور عوامی مقامات پر ماسک لگانا ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اہل افراد اپنی ویکسینیشن مکمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کوبھی اور وائرس سے محفوظ رکھیں۔

مزیدخبریں