الیکشن سے قبل الکٹرول ریفارمز اور نیب اصلاحات کرنا ضروری ہیں:آصف زرداری 

الیکشن سے قبل الکٹرول ریفارمز اور نیب اصلاحات کرنا ضروری ہیں:آصف زرداری 

کراچی :سابق صد ر آصف علی زرداری نے کہا گزشتہ رات نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ،جس میں الیکشن سے قبل الیکٹرول ریفارمز اور نیب اصلاحات پر بات کی گئی ۔

شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے نیو زکانفرنس کرتے ہوئے کہا سعودی عرب سے سستا تیل لینے کی بات کرینگے، تیل کی ہم قیمت ہرگز نہیں بڑھانا چاہتے، شہباز شریف کے سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں، کوشش ہے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافی کا بوجھ نہ ڈالا جائے ،شہباز شریف صاحب واپس آئینگے تو مل کر بیٹھیں گے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا فوج غیر سیاسی ہوتی ہے تو جنرل باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے،،ایک شخص مجمع اکٹھا کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے، یہ جو جلد الیکشن کروانے کا مطالبہ کر رہا ہے بتائیں اس نے پہلے کیا کارکردگی دکھائی ہے ،سازش کا شور مچانے والا جان لے کوئی سازش نہیں ہوئی ہم نے سیاسی طاقت سے سلیکٹڈ کو ہٹایا ہے ۔

انہوں نے کہا جو بھی حکومت میں آئے گا انھیں مسائل کا سامنا ہوگا،ایک سوال کے جواب میں زرداری کا کہنا تھا ہم حکومت میں ہیں تو ہمیں سامنا کرنے دو،آپ غلط راستہ لینگے تو غلط جگہ پہنچیں گے اس لیے پہلے ہی صحیح راستہ لیں، عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو غلط باتیں بتا رہا ہے انہیں غلط راستے پر چلانے کی کوشش کر رہا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے مسائل کا پتا ہی  نہیں ہے۔