حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

03:06 PM, 11 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اور لارجر بینچ اس کی سماعت کرے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اور جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ 
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے یہ بینچ تشکیل دیا گیا۔ 

مزیدخبریں