لالی ووڈ اسٹار ریمبو ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

02:51 PM, 11 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: لالی ووڈ اسٹار افضل خان (ریمبو   ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے جانچ پڑتال کے بعد لالی ووڈ سٹار کو 481,000 روپے کا انکم ٹیکس نوٹس بھیج دیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے  کہ فلم اسٹار نے اپنے اثاثوں میں 2016 میں خریدی گئی کرولا گاڑی کو ظاہر نہیں کیا۔

نوٹس ریمبو کی گلبرگ تھری، لاہور میں رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔

مزیدخبریں