’ہم بے وفا ہر گز نہ تھے‘ عامر لیاقت نے بھی ویڈیو شیئر کر دی

12:33 PM, 11 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف   رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت  نے الزامات اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد جواب میں ایک ویڈیو شیئر کر دی۔

عامر لیاقت کی جانب سےٹک ٹاک پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات اور متنازعہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ویڈیو شیئر کر دی جس میں وہ  جذباتی انداز میں ’ہم بے وفا ہر گز نہ تھے‘ پر لپ سنگنگ کرتے نظر آرہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پیغام وہ اپنی تیسری اہلیہ کو دے رہے ہیں یا اپنی سابقہ بیویوں بشریٰ اقبال یا سیدہ طوبی کو دے رہے ہیں لیکن عامر لیاقت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ  نے اُن پر نشہ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ صرف خود ہی استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ مجھے بھی زبردستی نشہ کرنے کا کہتے تھے۔ جس کے بعد   عامر لیاقت کی ایک نازیبا ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی  جس میں انہیں انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں