وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان

12:25 PM, 11 May, 2022

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں دوپہر کے بعد گردآلود ہواؤں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ دیگر میدانی علاقے آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47 ریکارڈ کیا گیا جبکہ رحیم یار خان اور سبی میں 46، تربت، مٹھی، روہڑی، خیر پور اور نوشکی میں 45 جبکہ تفتان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ 
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں اگلے تین دنوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سنٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں