پی ٹی آئی رہنما  ملک کرامت کھوکھر کی گاڑی  کینال روڈ پر حادثے کا شکار

10:33 AM, 11 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے رہنما  ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی  کینال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق این اے 135 سے ایم این اے منتخب ہونے والے  پی ٹی آئی رہنما ملک کرامت کھوکھر کی گاڑی کو حادثہ نیو کیمپس کے قریب کینال روڈ پر  پیش آیا۔جہاں سفید رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ڈرائیور اور سوار محفوظ رہے۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ 15 پر کال کے باجود پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیساتھ بھی ایسا ہی حادثہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں