فیصل آباد : چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھجواد یا۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نےعہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ قرآن بورڈ کے لئے بہترین خدمات دیں ، اب استعفیٰ دینا مناسب سمجھتا ہوں ۔ موجودہ سیٹ پر رہنا میرے ضمیر پر بوجھ ہو گا، قرآن بورڈ پنجاب آئینی ادارہ ہے اور چیئرمین کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جا سکتا ۔ قاتلوں اور ڈاکوؤں کی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ غیرآئینی وزیراعلیٰ کے تحت کام کرنا میرے ضمیر اور اصولوں کے خلاف ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم نصاب کا لازمی حصہ بنانا میرے لئے فخر کا باعث ہے ۔انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں ۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا جولائی 2020 میں بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوئے تھے۔