عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی

07:22 AM, 11 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی منحرف اہلیہ دانیہ شاہ  سے جھگڑے کے بعد   نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں عامر لیاقت کو برہنہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے تاہم  وائرل ہونے  والی ویڈیو پر عامر لیاقت کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

قبل ازیں دانیہ شاہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران عامر لیاقت پر  نشہ کرنے اور بدتمیزی کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نشہ کرتے ہیں اور اپنی سابقہ اہلیہ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ طوبیٰ نے ان کو نشے کی لت لگائی۔

دانیہ نے  کہا کہ عامر لیاقت کہتے تھے اگر تم نشہ کرو گی تو رکھوں گا، ورنہ طلاق دے دوں گا، تاہم مجھے نشے کی  اداکاری کرنا پڑتی تھی اگر ایسا نہ کرتی تو عامر لیاقت آگ بگولا ہو جاتے اور غصے میں  چیختے چلاتے تھے۔


دانیہ نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عامر لیاقت کی اہلیہ نے کہا کہ عامر لیاقت کے نوکر اسے نشہ لا کر دیتے تھے جنہیں وہ مجھ سے زیادہ عزت دیتے اور کوکین کوکین کرتے رہتے تھے۔ شادی کے دوسرے دن سے ہی مجھ پر تشدد شروع کردیا۔ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر میں فاحشہ ہوتی تو عامر لیاقت مجھے پہلی فرصت میں طلاق دے دیتے۔ میرے نکاح نامے میں لکھا ہوا ہے کہ میں ملک ہوں۔ یہ عامر لیاقت کو پتہ ہوگا کہ وہ مجھے نجیب الطرفین سید کیوں کہتے رہے؟ انہوں نے کہا کہ گاڑی اور گھر وغیرہ عامر لیاقت کا ہے۔ مجھے نان نفقہ یا حق مہر نہیں چاہئے۔ میں نے صرف طلاق لینی ہے۔ ویڈیوز عدالت کو بھی مہیا کروں گی۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیساتھ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بھی عامر لیاقت کو تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مجھے تمہارا پتہ ہے۔ بچی شریف ہے، اس کا خیال رکھنا۔

مزیدخبریں