شمالی وزیرستان میں کل عید منائی جائے گی

شمالی وزیرستان میں کل عید منائی جائے گی

پشاور،صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماء نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔کل عید منائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے  کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ کل وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔ 

محسن داوڑ نے مقامی علماء کی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے  افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ  کل 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔