سعودی عرب سے قیدیوں کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات جاری

09:42 PM, 11 May, 2021

اسلام آباد،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےسعودی عرب سے قیدیوں کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات جاری کردیں۔

شیخ رشید کے مطابق سعودی عرب سے معاہدےکے تحت معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کوپاکستانی جیلوں میں منتقل کرنا ہے،سعودی عرب سے 1100 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جائےگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات اور قتل میں ملوث 30 پاکستانی قیدیوں کو  واپس نہیں لایا جا رہا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید سیکڑوں پاکستانی قیدیوں کو جرمانوں کی ادائیگی پر رہائی مل سکتی ہے، وزیر اعظم سے اس کےلیے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں