لاہور،علامہ اقبال ٹاؤن لاہورمیں لیسکو کے ملازم نے 2 ساتھی ملازمین کو قتل کردیا ۔ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے ترقی ہونے پر حسد کی وجہ سے قتل کیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور کے گرڈ اسٹیشن میں لیسکو ملازم نےاپنے دو ساتھیوں کو مبینہ طور پرحسد کی وجہ سے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ،تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔
ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کے مطابق اقبال ٹاؤن میں گرڈ اسٹیشن ملازم عثمان نے پہلے اپنے ساتھی امجد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، امجد کے ساتھی اسحاق نے اس کو فائرنگ کرتے دیکھ لیا تو عثمان نےگواہی ختم کرنےکیلئےاسے بھی قتل کر دیا۔
پولیس نے شک ہونے پر عثمان کو گرفتار کیا تواس نے دوہرے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نےڈیوٹی انچارج امجد کو اس کی ترقی ہونے پر حسد کی وجہ سے قتل کیا جبکہ اسحاق اس قتل کا عینی شاہد تھا اس لیے اسے بھی مار دیا۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔