پیر صاحب کے جنازے میں نوٹو ں کی برسات کردی گئی

08:05 PM, 11 May, 2021

ڈسکہ,سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ  میں 65 سالہ بزرگ کے جنازے پر نوٹ نچھاور کیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق 65 سالہ بزرگ محمد رفیق ایک پیر صاحب تھے اور ان کے بڑی تعداد میں لوگ مرید ہیں ۔ جب پیر صاحب کا انتقال ہوا تو ان کے مریدین نے گھر سے لے کر قبرستان تک ان کی میت اور جنازے پر نوٹ پھینکے ۔ 

پیر محمد رفیق کے مریدوں کا کہنا ہے کہ ان کے پیر نے وصیت کی تھی کہ جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوں تو ان کی میت پر نوٹ نچھاور کئے جائیں ۔

مزیدخبریں