سری نگر، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ،آج مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی اور محاصرےکی آڑ میں کشمیری نوجوانوں پر فائرنگ کی جس سے تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کا کہناہے کہ قابض بھارتی فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور گھر گھر تلاشی کے عمل کےدوران مقبوضہ وادی میں کوروناوائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج ہی کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر 5 اگست کا اقدام واپس لینے تک بھارت سے بات نہیں ہوگی ۔