بھارت میں آکسیجن کی کمی نے 11 افراد کی جان لے لی

05:28 PM, 11 May, 2021

نئی دہلی ،بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ آکسیجن کی عدم فراہمی سے مزید گیارہ مریضوں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔ 

بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتور کے اسپتال میں گزشتہ روز آئی سی یو کے اندر آکسیجن کی فراہمی میں دشواری کے سبب کم سے کم 11کوویڈ19 کے مریض ہلاک ہوگئے۔

ضلع مجسٹریٹ ایم ہری نارائنن نے میڈیا کو بتایا کہ آکسیجن سلینڈر کو دوبارہ لوڈ کرنے میں پانچ منٹ کا وقت لگا جس سے آکسیجن کی فراہمی کم ہوگئی اور11مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔

انہو ں نے کہا کہ آکسیجن کی فراہمی پانچ منٹ کے اندر بحال ہوگئی تھی اور سب کچھ معمول پر آگیا جس کی وجہ سے ہم زیادہ سے زیادہ مریضوں کی اموات کو روک سکے بصورت دیگر اموات میں مزید اضافہ ممکن تھا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ تقریباً 30 ڈاکٹروں کی ٹیم کو مریضوں کی نگرانی کے لئے فوری طور پر آئی سی یو میں بھیجا گیا ہے۔ اب اسپتال میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے اور خاطر خواہ فراہمی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں