یہ وقت کرکٹ نہیں زندگیاں بچانے کا ہے,جاوید میانداد

12:38 PM, 11 May, 2021

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ یہ وقت کرکٹ کھیلنے کا نہیں بلکہ انسانی زندگیاں بچانے کا ہے، ان کی نظر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد نہیں ہونا چاہیے۔

شہرہ آفاق بیٹسمین جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال بہت بھیانک ہوچکی ہے، روزانہ ہزاروں زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں، پاکستان سپر لیگ اور ورلڈ کپ کا انعقاد نہیں ہونا چاہیے۔

بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بادشاہ کھلاڑی ہے ہر وکٹ پر رنز کرتا ہے، اس کا مستقبل روشن ہے وہ مزید ریکارڈ بنائیگا۔ انہوں نے کہا مصباح الحق کی کارکردگی اطمینان بخش ہے لیکن انہیں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ میں دنیا کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر ورلڈ کپ 2023ء کیلئے ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ میں کم از کم چودہ ٹیموں کی شرکت لازمی ہوگی شرکت کریں گی۔ خیال رہے کہ 2019ء کے ورلڈ کپ میں صرف 10 ٹیموں نے ہی شرکت کی تھی۔ اس سے قبل دو ہزار تین، دو ہزار سات ور دو ہزار گیارہ کے ورلڈ کپ میں 14 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب خبریں ہیں کہ بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کرکٹ ورلڈ کپ کو کہیں اور کرانے پر غور شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے جلد کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ عالمی وبا کی وجہ سے ورلڈ کپ کو کہیں اور منتقل کرنے پر سنجیدہ کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ممکن ہے کہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں کا انعقاد سرزمین عرب یعنی متحدہ عرب امارات میں کرا دیا جائے۔

خبریں ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کو بھارتی سچویشن سے آگاہ کرتے ہوئے آن بورڈ لے لیا گیا۔

یو اے ای حکام سے کہا گیا ہے کہ اگر انڈیا کے حالات بہتر نہ ہوئے تو کھلاڑیوں کو درپیش خطرات کی وجہ سے ورلڈ کپ 2023ء کا انعقاد وہا کیا جائے گا تاہم اس سیریز کو اس وقت تک نہیں کھیلا جائے گا جب تک صورتحال معمول پر نہیں آ جاتی۔

مزیدخبریں