شہباز شریف کی میجر محمد اصغر کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

02:18 PM, 11 May, 2020


اسلام آباد :صدر مسلم لیگ( ن) اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف  نے کہا ہے کہ میجر محمد اصغر کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں  نے میجر محمد اصغر کی شہادت پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر بیٹے اور بیٹیاں فرض کی ادائیگی کے لیے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ افواج پاکستان، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، ڈاکٹرز اور طبی عملہ قوم کو بچانے کے لیے برسرِپیکار ہیں۔

شہباز شریف نے میجر محمد اصغر کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بھی شہید میجر محمد اصغر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا ہر فرد شہید میجر محمد اصغر کو سلام پیش کرتا ہے، شہید میجر محمد اصغر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہید میجر محمد اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ شہید میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پرمسافروں کی اسکریننگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزیدخبریں