عامر، وہاب اور حسن علی کا سنٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑگیا

12:53 PM, 11 May, 2020


اسلام آباد:قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے، ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہونے والے محمد عامر اور وہاب ریاض کو سی کیٹگری دینے یا پھر کنڑیکٹ سے ڈراپ کیے جانے کا قومی امکان ہے۔

کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کی معیاد 30 جون کو ختم ہو رہی ہے تاہم موجودہ حالات میں غیر یقینی صورت حال کے خاتمے کے لئے جلد اعلان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کٹوتی یا انہیں برقرار رکھنے کی بجائے اضافہ کیا جائے گا، گزشتہ برس 19 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا مگر اب امکان ہے کہ یہ تعداد کم کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہونے والے محمد عامر اور وہاب ریاض کو معاہدے سے بھی ڈراپ کرنے پر غور ہے او اگر یہ دونوں فاسٹ بولرز جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے تو انہیں سی کیٹگری میں رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے،جبکہ سی کیٹگری میں ہی موجود فخر زمان اور عثمان شنواری کے ستارے بھی گردش میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی بی سے اے کیٹگری میں آئیں گے ، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے اے کیٹگری میں جگہ برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

مزیدخبریں