اسلام آباد: ایف بی آر کسٹم آپریشنز کے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات بریفنگ ،ایف بی آ ر کی کرنسی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی میں جولائی 2018سے اپریل2019تک 450ملین روپے ضبط کیے گئے۔
رواں سال کے دوران کرنسی اسمگلنگ میں ملوث30 سے زائد افراد کو کیا گیا جبکہ کرنسی اسمگلنگ میں مقامی ، بین الاقوامی سطح پر رابطوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، بین الاقوامی داخلی خارجی مقامات پر کرنسی ڈیکلریشن سسٹم پر عملدرآمد کیا گیا، کرنسی ڈیکلریشن سسٹم کو ایف آئی اے کے ڈیٹا بیس سے بھی منسلک کردیا گیا ہے۔
جنوری تا اپریل 2019 کے دوران سی ڈی ایس نے مسافروں سے20 ملین ڈالر ضبط کیے، طورخم،چمن اور تفتان سرحدی اسٹیشنوں پر سامان وہیکل سکینر نصب کیے گئے، بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کسٹمز،اے این ایف اور ایف آئی اے مشترکہ کنٹرول روم قائم کیے، کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کا نیا ڈائریکٹوریٹ کسٹمز قائم کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ،مشکوک بینکنگ ٹرانزیکشنز سے تعلق رکھنے والے منی لانڈرنگ کیسز کا اندراج ہوگا، گزشتہ سال اسی عرصے میں ضبط کی گئی رقم 150ملین روپے تھی۔