لاہور : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پولیو کیخلاف مہم چلانے والے 174 سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے پولیو کیخلاف مہم چلانے والے 174 کے قریب سوشل میڈیا اکائونٹس کو منسوخ کر دیا ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اٹھارٹی نے فیس بک کے 130 ، ٹوئیٹر کے 14 اور یوٹیوب کے 30 اکائونٹس کو بلاک کیا ہے جوکہ پولیو کیخلاف مہم کا حصہ بن رہے تھے ۔
سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بڑے مقصد کو خراب کرنے والے سوشل صارفین کی نگرانی کو مزید سخت بنائے گی ۔