جےپور : بھارت کے دو جنگی طیاروں نے کراچی سے نئی دہلی کے لیے پروز بھرنے والے کارگو طیارے کو بھارت میں جے پور پر اتار لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے دو جنگی طیاروں سیخوئی 30 نے کراچی سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے غیر ملکی کارگو طیارے کو جے پور میں اتار لیا۔
بھارتی ائیرفورس کے مطابق کارگو طیارے نے بھارتی فضائی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے اس کو نئی دہلی کی بجائے جے پور میں ہی لینڈنگ پر مجبور کیا گیا ۔