گوادر   کے فائیو سٹار ہوٹل میں تین مشکوک افراد داخل ، فائرنگ جاری

06:19 PM, 11 May, 2019

کوئٹہ: گوادر   کے فائیو سٹار ہوٹل میں تین مشکوک افراد داخل ، فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، ہوٹل میں دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، گوادر کے فائیو سٹار ہوٹل تین مشکوک افراد داخل ہوئے ہیں جس کے بعد ہوٹل میں دھماکے کے آواز سنی گئی ہے ، دوسری جانب ہوٹل میں فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے، ہوٹل میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں عملہ اور مہمان موجود ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کےنقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ 

مزیدخبریں