لاہور:کھجور میں شامل وٹامنز ،پوٹاشیم،کاپر اور آئرن جیسے اہم اجزاءروزے سے ہونے والی سستی اور غنودگی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق،دن بھر روزے کی حالت میں رہنے سے جسم کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے اس لئے کھجور سے افطاری جسم کو مناسب صحت مند اجزاء فراہم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔
کھجور تمام اہم ترین معدنیات،وٹامنز ،آئرن اور اینٹی آکسیٹنٹس کا خزانہ ہے،جسم میں خون کی کمی کے شکار لوگوں کو کھجور کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے،یہ خون کے سرخ ذرات بنانے میں مدد کرتا ہے،اس میں کثیر مقدار میں پائی جانے والی کیلوریز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں ۔
پوٹاشیم ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے جبکہ اس میں موجودفائبر بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہترین ہے,کھجورسے افطاری کو اس کے بے پناہ طبی خواص کی بدولت ہی سنت نبوی کا درجہ حاصل ہے۔