ممبئی:دنیا کی پر کشش ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ایرانی ماڈل ماہلغا جبیری نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنی اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کی مشابہت سے بھرپور تصاویر شیئر کر دیں۔
سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے دنیا کی پرکشش ترین خاتون مانی جاتی ہیں اور اکثر نامور شخصیات بھی ان سے اپنی مشابہت پر فخر محسوس کرتی ہیں،اپنی خوبصورتی کی بدولت دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں.
حال ہی میں دنیا کی پر کشش ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ایرانی ماڈل ماہلغاجبیری نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ٹوئٹر پر اپنی اور بالی وڈاداکارہ ایشوریہ رائے کی تصاویر شئیر کیں،ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل کی آنکھیں اور خدوخال واضح طور پر ایشوریہ رائے سے ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی ماڈل ماہلغا جبیری کے انسٹاگرام پر تقریبا اٹھائیس لاکھ فالورز موجود ہیں جبکہ دنیا بھر میں وہ اپنی خوبصورتی کی بناءپر جانی جاتی ہیں۔