اداکارہ و گلوکارہ میگھا کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرلیا گیا

اداکارہ و گلوکارہ میگھا کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرلیا گیا
کیپشن: تصویر فیس بک

لاہور :معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیکرزنے ہیک کرکے ڈیلیٹ کردیا،میگھا نے سائبر کرائمز میں درخواست دے دی۔

نامعلوم ہیکرز نرز نے گلوکارہ میگھا جی کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرنے کے چند روز بعد ڈیلیٹ کر دیا۔ایک ملاقات کے دوران میگھاجی نے بتایاکہ کچھ روز قبل ان کا اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا تھا جس پر انہیں پریشانی ہوئی مگر اب اس ہیکر نے ان کا اکاﺅنٹ فیس بک سے ڈیلیٹ کردیا ہے جس کے خلاف انہو ں نے ایف آئی اے سائبر کرائمز کو درخواست دے دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں میگھاجی نے بتایاکہ انہیں پتہ ہے کہ کس نے ان کا اکاﺅنٹ ہیک کیا ہے مگر میں نام نہیں لینا چاہتی ایف آئی اے سائبر کرائم والے خود اسے پکڑ لیں گے۔

میگھا جی نے مزید کہاکہ وہ اپنے نئے پراجیکٹس میں مصروف ہیں اس لیئے ان کے پاس ان معاملات کے لیئے وقت نہیں ہے انہیں وقتی کوفت ضرور ہوئی تھی مگر انہوں نے اسے ذاتی طور پر دیکھنے کی بجائے قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشا ءاللہ یہ ہیکر جلد پولیس کی حراست میں ہوگا اور بتائے گاکہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی ہے۔