اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے امام مسجد کو گریڈ 14 سے 16 کی نوکریاں دینے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایک چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص نہ کیے جائیں، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم ہو گی، ڈسپلن آئے گا، وزرائے اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کی بجائے ریاست کو چاہئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی اور ایک ڈسپلن بھی آۓ گا، اس سلسلے میں صوبائی وزراء اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاھئیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 11, 2019
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کوچاہیے کہ تمام مساجدمیں امام مساجدکوگریڈ14تا16نوکریاں دے،اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم ہو گی ، ڈسپلن بھی آئے گا،وفاقی وزیرسائنس۔
ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر صوبائی وزراءاعلیٰ کوبھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کرنےکی تلقین کرتے نظر آئے۔
فواد چودھری نے وزیراعظم کی کفایت مہم کو بھی خوب سراہا۔لکھا عمران خان کی کفایت مہم کی وجہ سے ہی آج پارلیمنٹیرینز اور وزراءکی تنخواہیں بہت کم ہیںاور انٹرٹینمنٹ الاؤنسزبھی مکمل ختم کئے جا چکے ہیں۔