سلمان خان نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کر لیا

12:58 PM, 11 May, 2019

ممبئی: بالی ووڈ میں سروگیسی کا ٹرینڈ چل پڑا ہے جس کے ذریعے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، ایکتا کپور اور ان کے بھائی تشار کپور بھی والدین بن چکے ہیں۔ اب لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان جو ابھی تک کنوارے ہیں اور شادی کرنے کو تیار نہیں مگر اب سلمان خان نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل 2017ء میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں اپنے بچے چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اولاد اس لیے چاہتا ہوں کہ میرے والدین میری اولاد دیکھ سکیں۔

مزیدخبریں