کابل: پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ پاکستانی سرحد کے قریب افغان حدود میں لمن کے علاقے میں واقع ایک مکان پر ہوا ہے۔
ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے اور اسی گروپ کا کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری بھی ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے۔