گوگل نے اینڈرائیڈ ”تھنگز 1.0 او ایس “ متعارف کرا دیا

گوگل نے اینڈرائیڈ ”تھنگز 1.0 او ایس “ متعارف کرا دیا
کیپشن: فوٹو: سی نیٹ

کیلی فورنیا: گوگل نے آئی /او 2018 میں باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ تھنگز 1.0 آپریٹنگ سسٹم کا اعلان کر دیا ہے۔

اینڈرائیڈ تھنگز گوگل کی طرف سے آئی او ٹی یا انٹرنیٹ آف تھنگز کےلیے آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس کا مقصد ڈویلپر کے لیے آئی او ٹی ڈیوائسز کو اینڈروئیڈسے کنٹرول کرنے کو سہل بنانا ہے۔ آئی او ٹی ڈیوائسز کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیش نظرگوگل اپنے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ تھنگز پر چلنے والی ہر ڈیوائس کے لیے تین سال تک اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔


اس آپریٹنگ سسٹم کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ گوگل ہی تمام ڈیوائسز کے لیے خود سے اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔ ڈیوائسز بنانے والی کمپنیاں خود سے اینڈروئیڈ تھنگز کو کسٹمائز نہیں کر سکیں گی۔ ڈیوائس بنانے والی کمپنیاں اپنی ڈیوائس کے لیے ایپلی کیشنز بنا سکیں گی۔


گوگل نے اپنے آئی او ٹی پلیٹ فارم کو Project Brillo کے طور پر لانچ کیا تھا، جلدہی اس کا نام بدل کر اینڈرائیڈ تھنگز رکھ دیا گیا۔