نیویارک: شام میں اسرائیلی کاروائیوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں کسی بھی نئے تنازعے سے بچنے کیلئے اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کریں۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل اور ایران دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں کوئی نئی آگ بھڑکانے سے گریز کریں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیردفاع خرم دستگیر خان کو وزیر خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
اسرائیل نے شام میں فضائی کارروائی میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ کارروائی 'گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔ ایران نے اسرائیلی الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ: سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹا دی
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں