بنوں :کوہاٹ چونگی کے نزدیک دھماکے میں ایک اہلکار شہید

12:16 PM, 11 May, 2018

بنوں: بنوں کے جنرل بس اسٹینڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 12 افراد زخمی ہو گئے جن میں 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔ بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


دھماکے میں پولیس وین سمیت 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ ایک منی بس بھی دھماکے کی زد میں آئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں: 'میرے نزدیک ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ نسل کشی ہے جس پر سوموٹو لینا پڑا'

واضح رہے گزشتہ روز پشاور میں جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کے قریب ہوٹل میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں